13 اگست 2014 - 11:00
ایران، جوہری مذاکرات میں سنجیدہ ہے

ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کو چاہئے کہ وہ ایران کے بارے میں بہانے بازی سے پرہیز کرے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے منگل کی شام تہران میں غیر ملکوں میں تعینات ایرانی سفارتکاروں کی کانفرنس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جوہری مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پر امن سرگرمیوں کو ثابت کرنے کے لئے وہ ہر راستہ تجویز کرنے کے لئے تیار ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ایسے میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کو ہر طرح کے بہانے بازی سے پرہیز کرنا چاہئے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ علاقائی موضوعات کو اٹھانے اور ایٹمی مذاکرات کے تناظر میں وزیر خارجہ محمد جواد ظريف پر بڑی ذمہ داری ہے۔ اس کانفرنس میں محمد جواد ظريف نے کہا کہ ایران کے حالات کے پیش نظر اس وقت سرگرم سفارتکاری کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

.......

/169